ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / باکسنگ انتخابات سے باہر کئے جانے سے ناراض فوج اور ریلوے بورڈ

باکسنگ انتخابات سے باہر کئے جانے سے ناراض فوج اور ریلوے بورڈ

Sat, 24 Sep 2016 20:58:18  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 24ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نئے فیڈریشن کے قیام کے لیے کل ہونے والے انتخابات کے لیے نظر انداز سے ناراض ہندوستانی باکسنگ کے دو بڑے حصہ دار ریلوے اور فوج کھیل کنٹرول بورڈ نے اس سلسلے میں وزارت کھیل کے سامنے احتجاج درج کرایا ہے۔نہ تو ریلوے کھیل فروغ بورڈ(آرایس پی بی)اور نہ ہی فوج کھیل کنٹرول بورڈ(ایس ایس سی بی)ہندوستانی باکسنگ فیڈریشن(بی ایف آئی) تشکیل کے عمل کے لیے ہونے والے انتخابات کا حصہ ہوں گے،تاہم ان کے پاس ایک ایک ووٹ ہے۔آرایس پی بی کے ایک اعلی افسر نے کہا کہ ہمیں کل کے انتخابات کے بارے میں مطلع تک نہیں کیا گیا، ہمیں میڈیا رپورٹ کے ذریعے اس کا پتہ چلا ہے،یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ہم جیسے بڑے حصہ داروں سے ایسا سلوک کیا جائے،ہم باکسر کیلئے کام، ٹریننگ سہولیات مہیا کراتے ہیں اور ہمارے باکسر ہر بڑے ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ہمیں اس عمل سے کس طرح دوررکھا جا سکتا ہے؟ ۔افسر نے کہا کہ ہم نے اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے وزارت کھیل کو لکھا ہے۔ایس ایس سی بی نے بھی یہی بات دوہرائی جو 2012تک کھیل کو منظم کرنے والی ہندوستانی باکسنگ فیڈریشن کے بانی ارکان میں شامل تھا۔ایس ایس سی بی کے افسر نے کہا کہ باکسنگ ایس ایس سی بی کا اہم حصہ ہے،ہمارے پاس لڑکوں کا بھی ایک زمرہ ہے تاکہ یقینی بنایاجاسکے کہ کھیل کوزمینی سطح سے مضبوطی دی جائے،ہمیں کم سے کم یہ تو بتایا جانا چاہئے تھا کہ عمل چل رہا ہے،کیا اتنا بھی نہیں ہوسکتا تھا؟۔اس وقت کھیل کا آپریشن کر رہی ایڈہاک کمیٹی کے ایک نمائندے نے کہا کہ اگرچہ بورڈوں کو اس لئے چھوڑدیاگیا ہے کیونکہ انہوں نے بی ایف آئی سے منظوری نہیں لی ہے۔ایڈہاک کمیٹی کے رکن نے کہا کہ ہم نے اپریل میں منظوری حاصل کرنے کے عمل کے بارے میں انہیں بتا دیا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ کیوں کہ وزارت کھیل نے بی ایف آئی کومنظوری نہیں دی ہے تووہ نہ تومنظوری دیں گے اورنہ ہی اس کی منظوری فیس دیں گے۔اس لئے انہیں انتخابی عمل سے باہررکھاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ادارے کے قیام اور وزارت کھیل سے منظوری حاصل کرنے کے بعدمنظوری لے سکتے ہیں۔اس سے ان کا ووٹ دینے کا حق دوبارہ شروع ہو جائے گا۔


Share: